قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔راشد اقبال کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے ۔
حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔حافظ عرفان حمید کی خدمات ڈی جی پھاٹا کے حوالے کردی گئیں۔نعیم صادق چیمہ کی خدمات ڈی جی پی ڈی ایم اے کے حوالے کردی گئیں۔احمد نوید کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبپاشی ،محمد عابد کو سیکرٹری سی ایم آئی ٹی تعینات کردیا گیا۔ساجد منیر کو اے ڈی سی جی خوشاب ،نعمان فاروق کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انرجی لگا دیا گیا۔سید عثمان منیر بخاری کو اے ڈی سی آر ڈی جی خان ،محمد بابر سلیمان کو اے ڈی سی آر وہاڑی تعینات کردیا گیا۔۔فیاض علی کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن لگا دیا گیا۔محکمہ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔