ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کا معاملہ ،آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن 24 مئی کو طلب

بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کا معاملہ ،آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن 24 مئی کو طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کا معاملہ ،آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن 24 مئی کو طلب کرلیا گیا.

لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن بمقام ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم ہائیکورٹ بار میں منعقد کیا جائے گا جس میں بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کی شدید مذمت کی جائے گی ، وکلاء رہنماء مستقبل کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے،پاکستان میں آئین و قانون کی بالا دستی کیلئے وکلاء برادری کے کردارکے موضوع پر بھی اظہار خیال ہوگا ،،26 ویں آئینی ترمیم کے عدلیہ اور نظام انصاف پر اثرات بارے بھی وکلاء اظہار خیال کریں گے,سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت اور آئین کی روح و بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے آئندہ کی حکمت عملی بارے اعلان کیا جائے گا.
 

Ansa Awais

Content Writer