ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ سالہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے بد بخت باپ کو پھانسی دینے کے خلاف اپیل خارج

پانچ سالہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے بد بخت باپ کو پھانسی دینے کے خلاف اپیل خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پانچ سالہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے بد بخت باپ کو پھانسی دینے کے خلاف اپیل خارج , لاہور ہائیکورٹ نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سزائے موت پانے والے مجرم کی بریت اپیل خارج کرتے ہوئے شہزاد مسیح کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی ،،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانا محمد عمران انجم نے مجرم کی اپیل کی مخالفت کی اور دورکنی بنچ کو بتایا کہ مقتولہ بچی کی والدہ کی جانب سے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ،تھانہ ملت ٹاؤن فیصل آباد نے27 مارچ 2021 کو پانچ سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج کیا ،ایف آئی آر پہلے نامعلوم ملزم کے خلاف بعد میں بچی کے سوتیلے باپ کو نامزد کیا گیا ،ملزم اور متاثرہ بچی کاڈی این اے میچ ہوگیا ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے مزید عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے پولیس تفتیش ، گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مجرم کو سزائے موت سنائی ، دوسری جانب وکیل صفائی کی جانب سے مجرم کی بریت کے لئے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ایف آئی آر میں نامزد نہ ہونے پر مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer