وسیم احمد: بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کھیلوں کو بھی شدید نقصان کا خطرہ،پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ.
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے مینز ایشیاکپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا،مینز ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جاناہے.
ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں شیڈول ہے، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا.
اس سال ہونیوالا ایشا کپ بھارت میں شیڈول ہے,پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا،اس سال ہونے والا ایشا کپ بھارت میں شیڈول ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بی سی سی آئی اہلکار کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں۔
ابھی ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا زبانی طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے،اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کردیا ہے،ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنی دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا،بھارت کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی تیاری کے حوالے سے اطلاعات ہیں۔