ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ کے سات سینئر ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء مؤخر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس 19 مئی کو دوپہر ایک بجے ہونا تھا ،اجلاس میں ضلعی عدالتوں کے مختلف انتظامی امور بارے معاملات زیر غور آنے تھے ، انتظامی کمیٹی اجلاس میں جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس سید شہباز علی رضوی اور انتظامی کمیٹی میں نئے شامل ہونے والے ممبر جسٹس فیصل زمان خان نے شرکت کرنا تھی ۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App