کومل اسلم:ادراہ تحفظ ماحول پنجاب کی نئی انوائرمینٹل پروٹکشن فورس ان ایکشن، پاسنگ آوٹ کے بعد سے اب تک گذشتہ 30 دنوں کے دوران ریکارڈ انسپیکشن۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کےمطابق 17 اپریل2025 سے 17 مئی 2025 کے دوران 6,320 اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا گیا، 30 دن میں 165 اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار، 147 سیل، 1 کروڑ 55 لاکھ کا جرمانہ کیا گیا۔
اسی دوران انوائرمینٹل پروٹکشن فورس نے 3,684 انڈسٹریل یونٹس کا معائنہ کیا، 184 سیل، 42.10 لاکھ جرمانے کے ساتھ 59 ایف آئی آر، پلاسٹک بیگز کے خلاف 8,405 معائنوں میں 28,686 کلو گرام تھیلے ضبط، 3.86 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔
تعمیراتی گرد پر کنٹرول کے حوالے سے 416 سائٹس وزٹ، 101 سیل، 150 اسپرنکلرز نصب، پانی کے تحفظ کے حوالے سے 860 کار سروس اسٹیشنز سیل، 573 واٹر ری سائیکلرز لگائے گئے۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کے اخراج کی جانچ کے حوالے سے 15,598 گاڑیاں چیک، 311 ناکام، 95% کامیاب ہوئیں۔