حسن علی: لاہور میں پنجاب اسمبلی کا 25واں آج دوپہر 2 بجے دو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔
اجلاس کا آغاز حسب روایت تلاوتِ قرآن پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہو گا۔ وقفہ سوالات کے دوران محکمہ مالیات سے متعلق سوالات کے جوابات پیش کیے جائیں گے، جہاں اراکین اسمبلی عوامی مفادات سے متعلق امور پر سوالات اٹھائیں گے۔
اجلاس میں اراکین کی جانب سے مختلف توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کیے جائیں گے جبکہ پانچ تحریکات التوائے کار کو بھی ایوان میں زیرِ بحث لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اراکین اسمبلی اہم نوعیت کے مختلف معاملات کو بھی اجلاس کے دوران اٹھائیں گے، جن پر ایوان میں تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
یہ اجلاس صوبے کے مالی، انتظامی اور عوامی مسائل پر سیر حاصل بحث کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔