ویب ڈیسک:شہرمیں ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی جارہی ہے ۔
فی الوقت شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا نے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ہوا کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔
دوسری جانب پشاور شہر اور گردونواح میں ابر رحمت برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔دادو سب سے زیادہ گرم علاقہ بن گیا جہاں کا درجہ حرارت 49 تک جا پہنچا، سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، بہاولنگر، سبی، جیکب آباد میں پارا 47 ریکارڈ کیا گیا، موہنجو دڑو اور لاڑکانہ میں ٹمپریچر 46 ہو گیا۔
آج شام سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔