تیزہوائیں اور موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

heavy rains winds lahore
کیپشن: heavy rains winds
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے :  جمعرات رات سے لاہور پنجاب  کے مختلف شہروں میں تیز ہواوں اور بارش کا امکان ،۔پی ڈی ایم اے  نے الرٹ جاری کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسہ 19 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گا ۔ پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفان اور تیز آندھی سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام صوبائی ادارے 24 مئی تک الرٹ رہیں گے ۔ 

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں  آج سے گرد آلود ہوائیں  چلیں گی۔ 

‎  یادرہے اسلام آباد راولپنڈی اور گرد ونواح میں تیز اور گرد آلود ہواوں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیراور بالائی پنجاب میں مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ‎بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔پی ڈی ایم اے نے ‎خیبر پختونخوا میں ‎بارشوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ بارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی گئیں ۔

بارشوں اور تیز ہواؤں سےگرمی کی شدت میں 4سے 6 سنٹی گریڈ کمی کا امکان  ہے۔