ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کو بڑا دھچکا، اہم وزیر نے استعفیٰ دیدیا

 وزیراعلیٰ کو بڑا دھچکا، اہم وزیر نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو بڑا دھچکا، اہم ساتھی صوبائی وزیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نوابزادہ طارق مگسی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھجوائے گئے استعفے کے متن میں صوبائی وزیر نظم ونسق طارق مگسی کا کہنا تھا کہ میں موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پر دستخط کر چکا ہوں اس لیے اخلاقی طور پر میرا بطور صوبائی وزیر کام کرنا مناسب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان  عبدالقدوس بزنجو  کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس پر 14 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔

تحریک عدم اعتمادپر بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال، ظہوربلیدی، عارف محمد حسنی، سلیم کھوسہ، نوابزادہ طارق مگسی، مٹھاخان کاکڑ اور سرفرازڈومکی کے دستخط ہیں۔

تحریک پر عوامی نیشنل پارٹی کے اصغراچکزئی، نعیم بازئی اورشاہینہ کاکڑ جبکہ پی ٹی آئی کے سرداریارمحمد رند، بی بی فریدہ، نعمت زہری اورمبین خلجی کے دستخط ہیں۔