ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکا پر اہم مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکا پر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب غیرملکی دوروں سےآج کل میں واپسی پکڑیں، یہ نہ ہوواپسی کاکرایہ اپنی جیب سےدیناپڑجائے،ابوسےڈانٹ بھی پڑےگی۔
خیال رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اس وقت امریکا میں موجود ہیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران امداد کے بجائے تجارت پر زور دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے حوصلہ افزا جواب ملا ہے۔