ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بڑا فیصلہ کرلیا

CM Punjab
کیپشن: CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (عمران یونس) اڑھائی سال میں کیا کیا، سب حساب دینا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام محکموں سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی، وزیر اعلیٰ نے 7 جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنانے اور سمگلنگ روکنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی محکموں کے سیکرٹریز اڑھائی سال میں کیے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار عوام کی سہولت کے لئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے او رمحکموں کو ضروری ہدایات دیں گے، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ آفس میں محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت 3 گھنٹے تک اجلاس جاری رہا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے محکمہ داخلہ کی کارکردگی، جیلوں کے نظام میں اصلاحات، قانون سازی اور دیگر اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں محکمہ داخلہ کی کارکردگی او رمستقبل کے اہداف کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مستقبل کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جائیں گی، ملٹی سٹوری بیرکس میں 10 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اڑھائی برس میں پنجاب کی مختلف جیلوں میں کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر 1319 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، 11 شہروں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے جیلوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور پنجاب میں سمگلنگ روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Sughra Afzal

Content Writer