(ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس سپر سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ننھا بیٹا اپنی والدہ کا کوچ بن گیا دونوں ٹینس کی پریکٹس کرتے نظر آئے۔
اس حوالے سے حال ہی میں ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ثانیہ مرزا پریکٹس کرتی نظر آرہی ہیں وہیں ان کے بیٹے اذہان بھی اپنی والدہ کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ازہان ثانیہ مرزا کے خاندان کے انسٹا گرام پر نظر آتے ہیں، اور حال ہی میں عید کے موقع پر ثانیہ مرزا نے اپنی اور اپنے بیٹے کی ایسی ہی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ پریکٹس کرتی نظر آرہی ہیں اور ان کے بیٹے نے بھی ٹینس کا آﺅٹ فٹ پہن رکھا ہے۔یاد رہے کہ یہ ویڈیو ثانیہ مرزا کے والد نے شیئر کی ہے۔