سونے کی بڑھتی قیمتوں میں اچانک کمی

سونے کی بڑھتی قیمتوں میں اچانک کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  سونے کی قیمتوں کے نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ ٹوٹ گیا، قیمتوں میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، فی تولہ  سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق   سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی، فی تولہ  سونے کی قیمت 1لاکھ سے نیچےآنے کے بعد مزید کم ہورہی ہے، صرافہ بازاروں میں سونا 300 روپےسستا ہوگیا،
خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 95200 روپے کا ہوگیا جبکہ 22قیراط فی تولہ سونا 87541 روپے کا ہوگیا، قیمتوں میں کمی سے پہلے مسلسل اضافہ ہورہا تھا۔

گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 1762 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب  پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000 روپے اور 1715 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی  قیمتوں میں اضافے کے باعث ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 97 ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 83 ہزار 162 کی سطح پر آگئی تھی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 1050روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42 روپے86 پیسے کے اضافے سے900 روپے20 پیسے کی سطح پر آگئی۔  سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے فی تولہ میں کمی ہوئی ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی،23 سو روپے کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 99 ہزار روپے کا ہو گیا،22 قیراط فی تولہ سونا91 ہزار666 روپے کا ہو گیا تھا، قیمتوں میں اتارچڑھاؤ میں کورونا وائرس کا عمل دخل بھی شامل ہے،کورونا وائرس کی وبا کے باعث شہر سمیت ملک بھر کے صرافہ بازار بند ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں  سونے کی بڑھتی قیمتوں نے مقامی مارکیٹ میں  سونے کی قیمت کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچا دیاتھا۔



M .SAJID .KHAN

Content Writer