مذاکرات کامیاب،آٹے کے بحران کا خطرہ ٹل گیا

مذاکرات کامیاب،آٹے کے بحران کا خطرہ ٹل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فلورملزایسوسی ایشن کے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان سے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔فریقین میں اتفاق رائے کیاگیاکہ آٹے کی قیمت28 مئی تک تبدیل نہیں ہوگی،28 مئی کو گندم کے ریٹس کے حساب سے آٹے کے نرخوں کا تعین ہوگا۔

سینئر وزیر پنجاب اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ فلور ملزکوگندم خریدنے اوررکھنے کی آزادی ہے جبکہ چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن رﺅف مختارنے کہاہے کہ حکومت سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وزیرخوراک نے گندم کی خریداری اور نقل و حمل کے مطالبات تسلیم کرلئے ،آج تحریری معاہدے کے بعد ہڑتال ختم کر دینگے ۔

دوسری جانب سیکرٹری خوراک کا کہنا تھا کہ فلور ملز آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 805 روپے میں فروخت کریں جب کہ  عبد الروف مختار نے کہا کہ گندم کی قیمت 1600 روپے فی من تک پہنچ چکی جس کی وجہ سے 805 روپے میں تھیلا فروخت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فلور ملزکی گندم کی صوبے بھر میں نقل وحمل پر عائد پابندی ختم کرے، سیکرٹری خوراک نے فلور ملزکے مسائل پر سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوانےکا یقین دلایا ہے جب تک وزیراعلیٰ مسائل کےحل کی سمری منظورنہیں کرتے، ملز نہیں چلائیں گے۔

یاد رہے محکمہ خوراک نے ملتان،بہاولنگر،ڈی جی خان،سرگودھا میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہزاروں گندم کی بوریاں پکڑی ہیں،جو گوداموں اور گھروں میں ذخیرہ کی گئی تھیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer