سٹی 42: رمضان المبارک میں بھی عمرہ زائرین کے مسائل ختم نہ ہوسکے، لاھور ایئرپورٹ اور ایئرلائنز انتظامیہ عمرہ زائرین کے دُشمن بن گئے، ماہ مقدس میں زائرین کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے جانے والی عمرہ زائرین کی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رھیں جس سے ارض مقدسہ کے سفر پر جانے والے عمرہ زائرین اور اُن کے اھلخانہ دن بھر مسلسل خوار ھوتے رھے۔لاھور ایئرپورٹ کی انتظار گاھوں میں منساب انتظامات نہ ھونے کی وجہ سے پنجاب کے دور دراز علاقوں سے آئے بزرگ و خواتین عمرہ زائرین لاھور ایئرپورٹ کے گرم فرش پر بیٹھنے پر مجبور ھو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی کارروائیاں، دس سے زائد مسافر گرفتار
اس موقع پر ایئرپورٹ یا ایئرلائنز انتظامیہ کی جانب سے مشکلات کے شکار زائرین کی رہنمائی کے لیئے کوئی معلوماتی ڈیسک بھی قائم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے ماہ مقدس میں بھی لاہور ایئرپورٹ عمرہ زائرین کے لیئے مسائلستان بن گیا۔