نبیل ملک: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران دس سے زائد مسافروں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق امارات ایئر کی پرواز 625 پر لاھور سے ساؤتھ افریقہ جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا، ملزم قیصر محمود جعلی دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ جانے کی کوشش کر رھا تھا لیکن پکڑا گیا۔ امارات ایئر کی پرواز 624 پر ساؤتھ افریقہ سے بے دخل ہونے مسافر کو لاھور پہنچنے پر گرفتار کر لیا، منڈی بہاؤالدین کا رھائشی ملزم ساجد عمران جعلی ویزے پر ساؤتھ افریقہ تک پہنچا لیکن پکڑے جانے پر واپس لاہور بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب شاھین ایئر کی کویت سے آنے والی پرواز 442 پر بے دخل ہو کر لاھور پہنچنے والے آٹھ مسافر کو گرفتار کر لیا۔ امیگریشن حکام کے مطابق لاھور ایئرپورٹ پر گرفتار کیے گئے تمام مسافر کویت میں منشیات اسمگلنگ سمیت غیر قانونی بارڈر کراسنگ کے جرائم میں ملوث پائے گئے جس کی وجہ سے انہیں کویت سے بے دخل کیا گیا۔لاھور ایئرپورٹ پر امیگریشن افسران کاشف مصطفی، رفعت شریف نبیلہ یاسمین، راحیل عباس اور دیگر ڈیوٹی عملے نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران تمام ملزمان کو گرفتار کر کے لاھور ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا۔