ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائے پر مکان دینے والوں کی موجیں ختم، محکمہ ایکسائز نے نیا قانون تیار کرلیا

کرائے پر مکان دینے والوں کی موجیں ختم، محکمہ ایکسائز نے نیا قانون تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) محکمہ ایکسائز کا گھروں یا جائیداد کو کرایہ پر دے کر ذاتی بتانے والے شہریوں کے خلاف شکنجہ تیار، اب گھر یا دیگرجائیداد کو کرائے پر دینے والے شہری  کو  ٹیکس ادا نہ کرنے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہری جب بھی گھروں میں کرایہ دار رکھتے ہیں تو اسکی اطلاع پولیس کو کرتے ہیں یا کسی کو بتایا ہی نہیں جاتا۔ ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ جب کوئی پراپرٹی کرایہ پر دی جاتی ہے تو اس کے مالک سے کمرشل پراپرٹی کے ریٹ کے مطابق ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن چونکہ انسپکٹرز کے پاس علاقہ بہت زیادہ ہوتا ہے تو اکثر شہری غلط بیانی سے کام لے کر ذاتی پراپرٹی بتاتے ہیں اور ٹیکس چوری کرتے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق اس سے پہلے اس طرح کی ٹیکس چوری پر معمولی جرمانہ تھا لیکن اب حکومت کو سمری بھجوائی گئی کہ اگر کوئی شہری ٹیکس چوری کرے تو اس کو جب سے اس نے گھر کرائے پر دیا ہو، اس کے کرائے کے برابر جرمانہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گھر کرائے پر دینے والوں کو بھی پابند کیا جائے گا کہ وہ کرایہ نامہ ایکسائز کو دیں۔ اس سے ایک تو کروڑوں روپے کا محکمے کو فائدہ ہوگا۔ دوسرا کمرشل اور ذاتی پراپرٹیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے میں آسانی ہوگی۔