ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: آسمان نے سیاہ بادلوں کی چادر اوڑھ لی

لاہور: آسمان نے سیاہ بادلوں کی چادر اوڑھ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر کے آسمان نے سیاہ بادلوں کی چادر اوڑھ لی، مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔ 

لاہور کے علاقوں کوٹ لکھپت، فیروز پورروڈ، ماڈل ٹاؤن، نصیر آباد، گلبرگ، جیل روڈ میں ہلکی بارش ہوئی، ساتھ ہی بھاٹی چوک، قرطبہ چوک، انار کلی، سبزہ زار اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بارش کے باعث شہر میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لئے،خنکی بھی بڑھ گئی۔ 

موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔