ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 20 مارچ تک بارشوں کا امکان،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 20 مارچ تک بارشوں کا امکان،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 20 مارچ تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ممکنہ خراب موسم کے پیش نظر صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔