ویب ڈیسک: کویت کی گرینڈ مسجد نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر عید الفطر کی نمازیں معطل کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام موجودہ کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
خلیجی ممالک میں کل عید الفطر منائی جائے گی، تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات نے بھی کھلے مقامات پر عید کی نماز پر پابندی عائد کی تھی تاکہ عوام کو کسی بھی خطرے سے بچایا جا سکے۔