شہزاد خان: لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا ہے جہاں قصابوں نے مٹن اور بیف کی قیمتیں از خود بڑھا دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں مٹن 3500 روپے فی کلو جبکہ بیف 1200 سے 1400 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چکن کی قیمت بھی 511 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔
حالیہ مہنگائی کے تناظر میں حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول مہم جاری ہونے کے باوجود مختلف شہروں میں اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی خلاف ورزی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے، جس سے عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے۔