ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

لاہور میں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:  لاہور شہر میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق شہر کی مختلف منڈیوں میں 180 ٹرکوں کی آمد سے اشیاء کی وافر دستیابی یقینی بنائی گئی ہے جس سے مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ادرک 115 روپے، کنو 95 روپے، لہسن 90 روپے، امرود 75 روپے اور خربوزہ 60 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔

 ڈی سی لاہور علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ سپلائی چین کی سخت نگرانی جاری رکھی جائے اور گرانفروشی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ اقدامات حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کی پالیسی کا حصہ ہیں، جبکہ ملک بھر میں بھی رمضان اور دیگر مواقع پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ اور کریک ڈاؤن جاری ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔