شاہین عتیق: سرکاری ملازم باپ کےفوت ہونےکےبعدغیرشادی شدہ بیٹی پنشن کی حقدارہوگی؟اگربڑی بہن کی شادی ہوجائےتوچھوٹی بہن کوپنشن منتقل ہوجائےگی؟
سول کورٹ میں بندروڈکی انیلہ نےمرحوم باپ کی پنشن کےحصول کیلئےدعویٰ دائرکردیا، عدالت میں دعویٰ حسب قدوسی ایڈووکیٹ کی وساطت سےدائرکیاگیا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ باپ سرکاری ملازم تھاجوفوت ہوگیا،والدہ کاپہلےانتقال ہوچکاہے،لڑکی کاذریعہ روزگارنہیں ،محکمہ باپ کی پنشن نہیں دےرہا، اگرباپ سرکاری ملازمت کےدوران فوت ہوجائےتوبڑی بیٹی پنشن کی حقدارہوگی۔
عدالت میں سپریم کورٹ کی ججمنٹ بھی پیش کی گئی، عدالت نےسپریم کورٹ کافیصلہ پیش کرنےپرمتعلقہ محکمےسے26مارچ کورپورٹ طلب کرلی۔