ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری کی 5مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع

فواد چودھری کی 5مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:زمان پارک ،جناح ہاوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5مقدمات، عدالت نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 5مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، فواد چودھری انسداد دہشت گردی عدالت حاضری کےلئے پیش ہوئے۔

وکیل فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ایک ہی واقعہ کی الگ الگ ایف آئی آر درج ہیں،ایک کیس میں میرا فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہو گیا۔

وکیل نے استدعا  کی کہ ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ آنے تک مہلت دی جائے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ دلائل نہیں دینا چاہتے تو ضمانت واپس لے لیں ،تفتیشی افسر نے کہا فواد چودھری شامل تفتیش ہو چکے ہیں،مقدمات میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔