مہنگے پیٹرول سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

مہنگے پیٹرول سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں جس سے پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔گزشتہ روز برطانوی برینٹ کروڈ کے سودے 1.73 ڈالر کی کمی سے 72.97 جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 1.61 ڈالرکی کمی کے ساتھ 66.74  ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں 73 سینٹس کی کمی کے بعد 48 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔عالمی منڈی کی قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی منڈیوں پر بھی پڑے گا جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں5 سے7 روپے کمی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے درآمدی بل میں کمی ہوگی، ڈالر کے بعد خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔  

واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھر میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم اب عالمی مارکیٹ استحکام کی جانب رواں ہے۔