جسے جیت کا یقین ہو وہ کبھی لڑائی نہیں چاہتا: شہبازشریف

شہبازشریف، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: Shehbaz Sharif, Bilawal Bhutto, Molana Fazal ur Rehman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے آلہ کار نہ بنیں۔ اسپیکر کا کردار ادا کریں۔ سندھ ہاؤس پر حملہ کوئی معمولی بات نہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  سندھ ہاؤس پر حملہ معمولی بات نہیں، حملہ سندھ کی دھرتی پر نہیں پاکستان پر حملہ ہے، جو آئین کو نہیں مانتے وہ کہتے ہیں کہ ممبران کو 10لاکھ کے جتھے سے گزرنا پڑے گا،جمہوریت کے لیے اپوزیشن نے دل پر پتھر رکھ کر برداشت کیا، جو کنٹینر پر بولتا تھا اس نے دھجیاں بکھیر دی ہیں، اسے سمجھ آگئی ہےکہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اقتدار کیلئے تمام حدیں پار کرنے کیلئے تیار ہیں۔خود حکومتی اتحادیوں نے ان کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، خود پی ٹی آئی کے اتحادی کہہ رہے ہیں کہ ایک پیسا نہیں لیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں کیا پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی؟ عدم اعتماد کی آئینی تحریک کےخلاف ایسا شخص کوئی بھی اقدام اٹھاسکتا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وہ کہتا ہےکہ یہ خچر ہیں، انہوں نے پیسے لیے ہیں، اتحادی گواہی دےرہے ہیں کہ ہم نے ایک دھیلہ نہیں لیا، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنےحلقوں میں نہیں جاسکتے، وہ شخص جو کنٹینر پر ناخدا کی آواز میں بولتا تھا اس نےقانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ ان کی پالیسیوں کےسبب ہونےوالی مہنگائی کی تباہی ہے، سینیٹ میں انہوں نے جو ووٹ خریدے تھے وہاں کیا ہوا تھا، اور اب پنجاب کے6 ارکان کو خود وزیراعظم چیف منسٹر ہاؤس میں ملا۔شہباز شریف نے کہا کہ جس کو جیت کا یقین ہو وہ کبھی لڑائی نہیں چاہتا، ممبران کو ووٹ کے حق کی آزادی ہونی چاہیے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor