ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کے لئے بڑی خبر

data chip on wind screen as third number plate
کیپشن: data chip on wind screen
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی رامے: گاڑیوں  اور موٹرسائکلوں پر پراب چپ نما تھرڈ نمبرپلیٹس چسپاں کی جائیگی، حتمی منظوری کے لئے سمری  دوبارہ حکومت پنجاب  کو ارسال کردی گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق                تھرڈ نمبر پلیٹس کا شہریوں کی جیب پر اضافی بوجھ تو ہوگا، لیکن اس کے کافی  فوائد بھی ہوں گے۔ گاڑیوں کی تھرڈ نمبرپلیٹ  کے عوض شہریوں سے1050 روپے وصول کیے جائیں گے۔ تھرڈ نمبر پلیٹ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین جبکہ موٹرسائیکلوں کی  ہیڈلائٹ میں چسپاں کی جائے گی۔ تھرڈ نمبر پلیٹ آر ایف آئی ڈی کی قیمت 1ہزار 50 مقررکرنے کی سمری بھی بھجوائی گئی ہے۔ تھرڈ نمبرپلیٹ میں گاڑی اور موٹرسائیکل اورمالک کاتمام ڈیٹا موجود ہوگا،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی، تھرڈ نمبر پلیٹس سے گاڑی کے متعلق تمام تر ڈیٹا ایک چپ میں ہوگا۔ جس سےاب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی کےکاغذات اور فٹنس سرٹیفکیٹ سے لیکر تمام دیگر ضروی کاغذات رکھنے ضرورت نہیں ہوگی۔کیونکہ یہ تمام تر ریکارڈ اس چپ میں آن لائن سسٹم کیساتھ منسلک ہوں گے۔ اس پراجیکٹ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بھی محکمہ ایکسائز کو اپنی خدمات فراہم کرے گا۔