ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکریٹری قومی اسمبلی کےارکان کو تحریک عدم اعتماد کےنوٹس جاری

سیکریٹری قومی اسمبلی کےارکان کو تحریک عدم اعتماد کےنوٹس جاری
کیپشن: No Confidence Motion Notice Issued-To Members
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ارکان قومی اسمبلی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے قواعدوضوابط کےتحت ارکان کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔نوٹس سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سےبھیجا گیا ہے تمام ارکان کوتحریک عدم اعتمادکی کاپی بھی بھیجی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حزب اختلاف کے اراکین نے اسپیکر اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اراکین کے درمیان عدم اعتماد تحریک کا نوٹس جلد ازجلد جاری کیا جائے۔اسی کے جواب میں سیکریٹری قومی اسمبلی نے تمام اراکین کو تحریکِ عدم اعتماد کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 95کےتحت تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے جس پر اپوزیشن ارکان کے دستخط ہیں.8مارچ کو اپوزیشن ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی.