ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کوچز اورمنیجرزکی ورکشاپ

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کوچز اورمنیجرزکی ورکشاپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کوچز اورمنیجرز ورکشاپ شروع ہوگئی، ملک میں فٹ بال کےفروغ کے لیے طریقہ کار پرغورکیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تین روزہ ورکشاپ پاکستان فٹ بال فیڈریشن سیکرٹریٹ فٹ بال ہاوس میں شروع ہوگئی ہے، پہلے دوروز پاکستان پریمیئرلیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کوبہتر بنانےسمیت مختلف معاملات پرتجاویزلی جائیں گی۔

سیکرٹری جنرل پاکستان فٹ بال فیڈریشن شیخ صدیق ورکشاپ کی صدارت کررہے ہیں، ورکشاپ میں پاکستان پریمیئرلیگ کھیلنے والی ٹیموں کےمنیجرزاورکوچز شریک ہیں، شیخ محمد صدیق کا کہنا ہے کہ ورکشاپ کا مقصد گراس روٹ پروگرام کی بہتری کے سلسلےمیں نیشنل فٹ بال ٹورنامنٹس کےمعیارکوبہتر بنانا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer