ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین نیب کو اہم ترین کیسز کی رپورٹ پیش کر دی گئی

چیئرمین نیب کو اہم ترین کیسز کی رپورٹ پیش کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نیب آفس آمد، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے اہم ترین کیسز کی رپورٹ پیش کی۔22 مارچ کو علی جہانگیر صدیقی کی طلبی کے موقع پر نیب تفتیشی ٹیم قانون کے مطابق تحقیقات کرے۔

چیئرمین نیب کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی، ایل ڈی اے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،لاہور میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز، پی ٹی آئی رہنما علیم خان اور چودھری برادران کی انکوائریز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کمپنیز اسکینڈل کے حوالے سے بعض کمپنیوں سے متعلق کئی اہم ریکارڈ نیب کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔

قبل از وقت نیب نے مختلف کیسز پر کارروائی کی جن میں سے ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے پراجیکٹ کے تمام ڈولپرز نیب کے روبرو پیش ہوئے۔

مزید جاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کر یں:  ایل ڈی اے سٹی مبینہ کرپشن، پراجیکٹ ڈویلپرز نیب کے روبرو

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کو چھان بین کے دوران  ہراساں کرنے سے روک دیا ہےجبکہ علیم خان کو نیب کے ساتھ تعاون کرنےکی ہدایت کردی ۔ 

مزید جاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کر یں:  نیب کو علیم خان کی چھان بین کے دوران ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

قومی احتساب بیورو پنجاب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا 21 کروڑ روپے خوردبرد کرنے کے مقدمے کا ریکارڈ سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن سے طلب کرلیا۔

مزید جاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کر یں:  نیب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کرپشن کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا

یب لاہور  نے کارروائی عمل لاتے ہوئے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں بدعنوانی کے الزام میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کر لیا ، نیب ٹیم نے احد چیمہ کو ایم ایم عالم روڈ  پر واقع ان کے  دفتر سے گرفتار کیا ۔

 مزید جاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کر یں: نیب کا احد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ، ہاؤسنگ سوسائٹی پکڑی گئی
 واضح رہے کہ  احد چیمہ   پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا  بھی الزام ہے.احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے پر پی ایم ایس افسران نے پنجاب میں ڈی ایم جی افسران کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا۔

مزید جاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کر یں: احد چیمہ کی گرفتاری، پی ایم ایس افسران نے بغاوت کا اعلان کردیا

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جی انٹی کرپشن کی طرف سے عدم تعاون پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی انٹی کرپشن کے خلاف شروع کی گئی انکوائری کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ علی جہانگیر صدیقی کا کیس اس وقت بہت اہمیت کا حامل ہے۔22 مارچ کو علی جہانگیر صدیقی کی طلبی کے موقع پر نیب تفتیشی ٹیم قانون کے مطابق تحقیقات کرے۔