نیب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کرپشن کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا

نیب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کرپشن کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) قومی احتساب بیورو پنجاب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا 21 کروڑ روپے خوردبرد کرنے کے مقدمے کا ریکارڈ سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن سے طلب کرلیا۔

سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن جوادالحسن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے چیف فنانس آفیسر نوید اکرام، اُن کے برادرنسبتی عمر شمشاد اور بیوی بچوں کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے، ان پر اکیس کروڑ روپے کی رقم عمرشمشاد کے اکائونٹ میں منتقل کرنے کے بعد بیوی بچوں کے نام جائیدادیں بنانے کا الزام ہے، یہ کیس کافی عرصے سے عدالت میں چل رہا ہے جس میں عدالت نے شہادت طلب کر رکھی ہے۔ اس کیس کے حوالے سے نیشنل احتساب بیورو پنجاب نے سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کو مراسلہ بھجوایا کہ کیس کا ریکارڈ انہیں بھجوایا جائے۔

دوسری جانب سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن نے ملزمان کے وکلاء اور سرکاری وکیل کو 13 مارچ کو طلب کرلیا۔