ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجلینا جولی کا بڑا اعتراف، بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد حوصلہ کھو بیٹھی تھی

انجلینا جولی کا بڑا اعتراف، بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد حوصلہ کھو بیٹھی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے سابق شوہر بریڈ پٹ سے طویل قانونی تنازع اور طلاق کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات پر پہلی بار تفصیلی گفتگو کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انجلینا جولی نے اعتراف کیا کہ طلاق اور قانونی معاملات کے باعث وہ ایک عرصے تک ذہنی طور پر کمزور محسوس کرتی رہیں اور زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کا اعتماد بھی متاثر ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب آہستہ آہستہ ان کا حوصلہ اور خود اعتمادی واپس آ رہی ہے، تاہم ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں محسوس ہوا کہ وہ مسائل کا مقابلہ کرنے کی قوت کھو چکی ہیں۔

انجلینا جولی کے مطابق ان کے بچوں نے اس مشکل دور سے نکلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بچے اب بڑے ہو چکے ہیں اور وہ انہیں نئی سرگرمیوں میں حصہ لینے، دنیا کا سفر کرنے اور اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے بچے انہیں سب سے بہتر جانتے ہیں اور ہمیشہ اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنی مضبوط شخصیت اور اعتماد کو دوبارہ بحال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب زندگی کے نئے مرحلے میں آگے بڑھنے اور خود کو پہلے سے زیادہ فعال بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔