ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا ایران مذاکرات منسوخ، خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

امریکا ایران مذاکرات منسوخ، خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اچانک منسوخ ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے توانائی مارکیٹس میں دوبارہ غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق مذاکرات کی منسوخی کے فوری بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.77 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 80.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 1.44 فیصد اضافے کے ساتھ 77.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ سے سپلائی میں بہتری اور ترسیل بحالی کی خبروں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا، جہاں برینٹ 79.55 ڈالر اور امریکی خام تیل 76.54 ڈالر فی بیرل تک آ گیا تھا۔

گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل تقریباً 77 ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس 73 ڈالر فی بیرل کی سطح پر بھی ٹریڈ کر رہا تھا، جو اس سے پہلے کے مقابلے میں نسبتاً کم سطح تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران مذاکرات کی منسوخی نے خطے میں جغرافیائی کشیدگی سے متعلق خدشات کو دوبارہ بڑھا دیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں نے رسک پریمیم بڑھا دیا ہے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔