ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگری کے سفیر کی پنجاب اسمبلی آمد، دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون کے فروغ پر زور

ہنگری کے سفیر کی پنجاب اسمبلی آمد، دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون کے فروغ پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، تجارت، تعلیم اور فارماسیوٹیکل شعبے سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی جہت مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کے درمیان تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ گورننس کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بناتا ہے۔

ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل شعبوں میں مشترکہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور تعلیمی روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے اور مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو وسعت دینے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پارلیمانی روابط کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین سید علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔