ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ: ملتان روڈ پر خوفناک حادثہ، 14 سالہ لڑکا جاں بحق

چوہنگ: ملتان روڈ پر خوفناک حادثہ، 14 سالہ لڑکا جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 14 سالہ طیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کے بارے میں معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔