سٹی42: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پوسٹ گریجوایشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے عمر کی حد مقرر کر دی ہے جس کے باعث سینئر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد اعلیٰ طبی تعلیم سے محروم ہو جائے گی۔
پالیسی کے مطابق 40 برس سے زائد عمر کے ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجوایشن کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا, 45 برس سے زائد عمر کے ڈاکٹرز اب سیکنڈ فیلوشپ کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔یہ نئی عمر کی حدیں صرف سرکاری ملازمت کرنے والے ڈاکٹروں پر لاگو ہوں گی۔
طبی حلقوں میں اس پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق سرکاری ملازم سینئر ڈاکٹرز کو اس فیصلے سے کیریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع محدود ہو جائیں گے۔
اس اقدام کو ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ ترقی اور اسپیشلائزیشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وہ ڈاکٹرز متاثر ہوں گے جو پریکٹس کے ساتھ ساتھ تعلیم جاری رکھنا چاہتے تھے۔اسپیشلائزڈ فیلڈز میں ماہرین کی کمی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے، خاص طور پر دور دراز کے علاقوں میں۔