جنید ریاض :اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف ، پنجاب کے مختلف اضلاع سے اساتذہ کی غیرحاضری کی شکایات موصول ہوئیں ہیں ،تعلیمی معیار متاثر ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا۔
دعووں کے باوجود سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ شروع نہ کیا جاسکا۔فنڈز کی عدم فراہمی سے سکولوں کی مانیٹرنگ کا منصوبہ کاغذوں کی نذر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025کے بجٹ میں بھی کیمروں کیلئے فنڈ مختص نہیں کئےگئے،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے طلباء کی حاضری کو بھی چیک کیا جانا تھا،فنڈز نہ ملنے سےتاحال کیمروں سے مانیٹرنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز نہ کیا جاسکا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق فنڈز ملتے ہی سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے منصوبےکا آغاز کردیا جائیگا۔