علی ساہی :وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب کے 20 اضلاع میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو باڈی کیمرے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی ہدایات پر ٹریفک پولیس کی یونیفارم پر کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں.
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ باڈی کیمپ کامقصد چالاننگ سسٹم کو مزید صاف ،شفاف بنانا ہے،باڈی کیمروں سے چلانوں کو مکمل ثبوت کے ساتھ مونیٹر کیا جائے گا،باڈی کیمروں کی مدد سے شاہراہوں پر احتجاج ،جلوس ودیگر ایکٹیوٹی کا مکمل جائزہ لیا جا سکتا ہے،باڈی کیمرے حادثات ،جرائم کے ثبوت میں مددگار ثابت ہوں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ باڈی کیمروں سے دوران ڈیوٹی چالان کے سلسلے میں الجھنے والے شہریوں کا مکمل ثبوت رکھا جائیگا،باڈی کیمروں سے شہریوں اور ٹریفک پولیس کے رویوں کو مکمل مانیٹر کیا جائے گا،ٹریفک پولیس اور شہریوں کے رویوں میں باڈی کیم سے واضح تبدیلی آئے گی،ٹریفک پولیس میں باڈی کیم کی تقسیم کا عمل دیگر اضلاع میں جلد مکمل کر لیا جائے گا،حکومت پنجاب کے احکامات پر ٹریفک پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے ۔