شاہین اور انشا کی شادی موخر کیوں ہوگئی، شاہدآفریدی نےوجہ بتادی

Shahid Afridi Interview, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی۔

 جمعرات کے روز ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کیا تو پتہ چلا کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 نجی ٹی وی چینل سے ایک انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کے اعلان سے متعلق خوشی کا اظہار کیا، اسی دوران میزبان سویرا پاشا نے سوال کیا کہ 'عید الفطر پر جب میری آپ سے اور شاہین سے گفتگو ہوئی تھی تو اس وقت آپ نے بتایا تھا کہ انشا کی رخصتی ستمبر میں ہوگی لیکن اب چونکہ ایشیا کپ ہے، اسی لیے شادی تاخیر سے ہوتی نظر آرہی ہے'۔

  جواب میں شاہد آفریدی مسکرائے اور کہا 'تاریخ کا مجھے علم تھا اور مہینہ میں نے صرف آپ کو بتایا تھا، دونوں کی شادی ستمبر کی 3 تاریخ کو ہونا تھی جسے اب منسوخ کرنا پڑے گا کیونکہ میں سمجھتا ہوں انشااللہ شادی ہوجائے گی، دیر یا سویر، شکر ہے ایشیا کپ وقت پر ہورہا ہے، یہ پاکستان اور شاہین دونوں کے لیے اہم ہے'۔ شاہد آفریدینے کہا 'انشااللہ شادی کی تاریخ آگے پیچھے کرنی پڑے گی'۔

میزبان نے پوچھا، 'ایشیا کپ کے فوراً بعد بھارت میں ورلڈکپ ہونا ہے تو کیا ہم سمجھیں کہ شاہین اور انشا کی شادی نومبر کے اختتام یا دسمبر کی شروعات میں ہوگی؟ اور پھر دسمبر میں آسٹریلیا کا پاکستان کا دورہ ہے'۔

شاہد آفریدی نے  کہا 'بس جیسے ایشیا کپ کا اونٹ ایک طرف بیٹھ گیا ہے، ویسے ہی یہ بھی بیٹھ جائے گا'۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا   نکاح  فروری کے آغاز میں کراچی میں ہوا تھا جس میں قریبی رشتے داروں کے ساتھ چند کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔