ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستے اور بروقت انصاف کی فراہمی کا منصوبہ لٹک گیا

Justice for citizens
کیپشن: Justice
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: ایک سال بیت گیا لیگل ایڈ ایجنسی فعال نہ ہو سکی، محکمہ پراسیکیوشن ابھی تک لیگل ایڈ ایجنسی کے رولز ہی نہیں بنا سکا۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کو سستے اور بروقت انصاف کی فراہمی کا منصوبہ راستے میں ہی رہ گیا ہے، ایک سال بیت گیا لیگل ایڈ ایجنسی فعال نہ ہو سکی۔محکمہ پراسیکیوشن ابھی تک لیگل ایڈ ایجنسی کے رولز ہی نہ بنا سکا۔ لیگل ایڈ ایجنسی کیلئے ابھی تک نئی بھرتی بھی نہیں ہو سکی۔ لیگل ایڈ ایجنسی کے تحت حکومت کی جانب سے غریب لوگوں کو مفت وکیل فراہم کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی لیگل ایڈ ایجنسی کو فعال کرنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ حکومت پنجاب لیگل ایڈ ایجنسی کی ایک سال قبل منظوری دے چکی ہے۔