بھارتی اداکار سوشانت کی موت کا سن کرجوان لڑکی سمیت 3 اموات

بھارتی اداکار سوشانت کی موت کا سن کرجوان لڑکی سمیت 3 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ کے مشہور اداکار  سوشانت سنگھ راجپوت  کی موت کی خبر سن کر مزید 3 اموات ہوگئیں،سوشانت نے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی اور اس واقعے کی اطلاع اُن کے نوکر نے پولیس کو دی تھی۔
 تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے 34 سالہ ادکار سوشانت کی اچانک موت نے بھارت سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں حیران کردیا، سوشانت کی موت پر ان کے مداح بھی غمگین ہیں، ان کی خودکشی کے صدمے سے مزید 3 لوگوں کی اموات بھی سامنے آئی ہیں۔سوشانت کی خودکشی کی خبر سننے پر ان کے کزن کی اہلیہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں اور وہ بھی انتقال کر گئیں جب کہ ان کے 2 مداحوں نے بھی خودکشی کرلی۔

دوسری جانب 17 سالہ لڑکی ڈپریشن میں مبتلا تھی، اس نے ٹی وی پر مسلسل سشانت کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد خود کو بھی پنکھے سے لٹکا کر اپنی جان لے لی۔خودکشی کرنے والی لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی امتحانات میں کامیابی نہ ہونے کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا تھی اور وہ میرے منع کرنے کے باوجود بھی مسلسل ٹی وی اور سوشل میڈیا پر  سوشانت کی خودکشی سےمتعلق خبریں پڑھ رہی تھی۔اسی طرح بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھی سشانت سنگھ کے نوجوان مداح نے اداکار کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد اپنی بھی جان لے لی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار 34 سالہ نوجوان سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی تھی، سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ممبئی پولیس کا بھی یہ ہی کہناتھا کہ وہ اتوار کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے۔ اداکارنے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی اور اس واقعے کی اطلاع اُن کے نوکر نے پولیس کو دی۔ ابھی خودکشی کی وجہ سے سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔


 

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer