سٹی42: ڈالر کی قیمت میں روز بروز اضافہ جاری، انٹر بنک میں ڈالر ایک روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹر بنک میں ڈالر ایک روپے اضافے کے بعد ایک سو ستاون روپے کی سطح پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید پچاس پیسے اضافے کے بعد ایک سو چھپن روپے پچاس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو ستاون روپے پچاس پیسے کی سطح پر دیکھی گئی۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمت کو کم کرنے اور روپے کی قیمت کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کرے ورنہ اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوگا۔