ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی موجود۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی- اس ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال، خصوصاً صوبے میں امن و امان اور عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی اور سہولیات کی بروقت فراہمی کو ہر قیمت پر ممکن بنایا جائے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور ان پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer