موٹرسائیکل کی رجسٹریشن انشورنس اور ٹریکر کیساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ

موٹرسائیکل کی رجسٹریشن انشورنس اور ٹریکر کیساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) شہریوں کی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن انشورنس اور ٹریکر کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ، لاہور پولیس نے انشورنس اور ٹریکر کی شرط کے لیے محکمہ ایکسائز کو مراسلہ لکھ دیا۔

لاہور پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جنہیں کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز کو لکھے گئے مراسلے میں تجویزدی گئی کہ موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کو اس کی انشورنس اور ٹریکر لگانے سے مشروط کردیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہے جس کی ایک بڑی وجہ گاڑیوں میں ٹریکر کی موجودگی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں موٹر سائیکل صرف لاہور میں رجسٹرڈ ہو رہی ہیں اور اسی تناسب سے انکی چوری کی وارداتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer