سٹی 42 : آج رات کے موسم کی صورتحال کےحوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے، تا ہم کشمیر ،خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہاراورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
پیر کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے تا ہم خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
انتباہ
پیر (شام/رات ) سے بدھ کے دوران موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ بارشوں کے دوران کشمیر، مری و گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے بھی مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعدازدوپہر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ رات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کےمیدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توق ہے تاہم دیر ، سوات، شانگلہ ،بٹگرام، کوہستان، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شام/رات میں ہر ی پور،صوابی،نوشہرہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،کرک ،بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،اٹک، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ،فیصل آباد، شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، گوجرانوالہ ،اوکاڑہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ شام/رات میں لیہ ،بھکر، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس جبکہ دن کے دوران وسطی /بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم رات میں ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم شام/رات میں ژوب، خضدار، موسی خیل ، بارکھان، شیرانی، کوہلو اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔