آفاق نذیر: لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش ٹاؤن شپ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کچا جیل روڈ، پیکو روڈ اور مولانا شوکت علی روڈ کے اطراف میں ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی، جبکہ مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی معمولی متاثر ہوئی۔ شہریوں نے خوشگوار موسم کا خیرمقدم کیا، تاہم گاڑی چلانے والوں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔