ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 اگست کو گھروں سے باہر نکلیں اور بتائیں کہ بانی ملک کے لیے کیوں ضروری ہیں، عالیہ حمزہ

5 اگست کو گھروں سے باہر نکلیں اور بتائیں کہ بانی ملک کے لیے کیوں ضروری ہیں، عالیہ حمزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب  کے اجلاس میں صرف تین شہروں کے عیدیدار شریک ہوئے۔
آج لاہور میں تحریک انصاف  پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے خصوصی اجلاس بلایا تھا۔ اس اجلاس میں پی ٹی آئی کے پانچ اگست کے "احتجاج" کے لئے مشاورت کرنا تھی۔

ذمہ دار پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں صدر سنٹرل پنجاب احمد چٹھہ، جنرل سیکرٹری بلال اعجاز شریک ہوئے، ان کے ساتھ  چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر آباد، حافظ آباد، گجرات کے تنظیمی عہدیدار اجلاس میں آئے۔ 
اجلاس میں 5 اگست کےاحتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی
چیف ارگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے اجلاس مین کہا،  5 اگست کو گھروں سے باہر نکلیں اور بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے کیوں ضروری ہیں، 
شرکاء نے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے وفاداری کا حلف بھی دیا۔