ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہڑتال کے سوال پر تاجر دو حصوں میں تقسیم نظر آئے

City42, LAhore Chamber of Commerce and Industry, Traders' agitation,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور میں آج چیمبر آف کامرس کی کال پر ہڑتال کے سوال پر تاجر دو حصوں میں تقسیم نظر آئے، شہر کی بڑی ہول سیل مارکیٹوں اور  کئی کاروباری مراکز مین ہڑتال ہوئی تو بہت سی مارکیٹوں میں معمول کے مطابق دوکانیں کھولی گئیں اور معمول کا کاروبار ہوا۔ 

سٹی42 کے جائزہ کے مطابق گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ کی تمام مارکیٹیں کھلی رہیں۔  

لاہور سنٹر، مین مارکیٹ، غالب مارکیٹ، برکت مارکیٹ ، صدیق ٹریڈ سنٹر، اچھرہ، شادمان، وحدت روڈ،  ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن میں بھی مارکیٹین کھلی رہیں، کالج روڈ، پی آئی اے روڈ پر بھی معمول کے مطابق کاروبار ہوا۔ 

شہر میں بہت سی مارکیٹیں کھلی رہنے کے باوجود تاجر رہنماؤں نے آج کی ہڑتال کو کامیاب قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اور تاجر تنظیمیں تاجروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔