ویب ڈیسک : پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔
فائنل میں پاکستان نے ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین ۔ دو سے ہرایا۔
پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد کم بیک کرکے تاریخی فتح اپنے نام کی۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔
پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتی ہے۔